اہم خبریںبلوچستان

لورالائی کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب ڈویژن میں قیام امن کیلئے پولیس کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

لورالائی19نومبر:۔ژوب ریجنل کے 14ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکو ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو اے ایس آئی کا رینک لگانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈی آئی جی پولیس ژوب ریجن بمقام لورالائی محمد جواد طارق ،پی یاس پی اے ایس پی لورالائی کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب ڈویژن میں قیام امن کیلئے پولیس کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وردی پولیس سمیت ہر فورس کا زیور ہے پولیس نے شہر اور علاقے میں امن وامان بحال کرنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جوکسی سے پوشیدہ نہیں ،پولیس اہلکار وطن کے جا نثار سپاہی ہے ملک وقوم کی حفاظت ان کا فرض ہے انہوں نے کہاکہ حا لیہ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس نے بے شمار قربانیاں دے کر علاقے میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ہر قسم کے تنازعات کو بہتر اور پر امن طریقے سے حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جوکہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ فورس میں ڈیوٹی ایک لازمی حصہ ہے فرائض میں غفلت برتنے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،انہو ں نے کہاکہ لورالائی ایک پرامن علاقہ ہے لیکن بدقسمتی کچھ عرصے سے مٹی بھر دہشت گرد اپنے ناکام کاروائیوں سے حالات خراب کرنا چاہتے تھے جوکہ پولیس نے جوان مردی سے ان کو ناکام بنا دیا ۔پرامن حالات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے بنیادی اور جائز مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تقریب کے ا ختتام پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک بھی لگا دئیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button