اہم خبریںپاکستان

جے یو آئی ف کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، گورنر سندھ

کراچی:  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ جے یو آئی کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، جے یوآئی (ف) اور مولانا صاحب سے عوام خود تنگ ہیں۔ منگل کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، چھوٹی موٹی شکایات ہوتی ہیں جو دور بھی ہوجاتی ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے نوازشریف کی وطن چھوڑکر جانے پر رنج ہے، دعا ہے نوازشریف صحت یاب ہو کر واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کہتا تھا مجھے کیوں نکالا اب وہ باہر نکالو پرپہنچ گیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، جے یوآئی (ف) اور مولانا صاحب سے عوام خود تنگ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button