ناراض بلوچوں سے مذاکرات کر کے قومی دھارے میں لایا جائے ، آغاحسن بلوچ

0 30

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغاحسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طالبعلموں کو فوری طورپرمنظر عام پرلایا جائے۔ناراض بلوچوں سے مذاکرات کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔سردار اخترجان مینگل نے سپریم کورٹ سے لیکر ملک کے پارلیمنٹ تک لاپتہ افراد کی فہرست جمع کرادی۔یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے۔آغاحسن بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کو لاپتہ کیا گیا۔یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اب تک ہزاروں بلوچوں کو لاپتہ کیا گیا ہے اس حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے سپریم کورٹ سے لیکر ملک کے ایوانوں تک لاپتہ افراد کی فہرست جمع کرادی لیکن اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاپتہ طلباکو منظر عام پر لایا جائے تاکہ ان کے خاندان میں پانی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو۔اگر لاپتہ افراد پر کوئی الزام ہے تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں ان پر مقدمہ چلایا جائے تاکہ وہ بھی اپنا م قف بیان کرسکے اس طرح لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جارہاہے جس طرح کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو ناراض بلوچوں سے بھی مذاکرات کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.