پی ڈی ایم کے 26نکات پر عملدرآمد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

0 28

کوئٹہ ،  پشین : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی، جمہور کی حکمرانی،قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن، ایجنسیوں کی مداخلت کے بغیر شفاف غیر جانبدرانہ انتخابات کا فوری انعقاد اور ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسی عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ذریعے تشکیل ہی نجات کی واحد راہ ہے اور پی ڈی ایم کے 26نکات پر عملدرآمد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔17نومبر کو مہنگائی کے خلاف مارچ کو کامیاب بنانے اور 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 48ویں شہادت کی برسی کے جلسہ عام میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے رابطہ مہم کو ہر سطح پر تیز کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، سید لیاقت آغا نے پشین،پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ، جاوید بنگلزئی، روزی محمد خلجی، احسان اللہ، علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی، عبید اللہ توخئی، صدیق آغا، عظیم افغان نے تختانی بائی پاس میروائس افغانیہ یونٹ، سریاب کلی السادات فقیر آباد، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ، ضلعی معاون سیکرٹری فاروق وطنشاد، علاقائی سیکرٹریز نصیر احمد کاکڑ، ڈاکٹر حبیب اللہ نے کلی لنڈی کچلاک کے ایمل یونٹ، مریانی آباد کے نئے ابتدائی یونٹ کے قیام،کلی سٹیشن کچلاک میں، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز عبدالمجید خان اچکزئی، سید شراف آغا، علاقائی سیکرٹری نصیب اللہ نیازی، ضلعی معاون سیکرٹری جمشید دوتانی، جمیل اچکزئی نے پشتون مینہ علاقائی کمیٹی اجلاس، سیٹلائٹ ٹاؤن کے جنرل باڈی اجلاس، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی،علاقائی سیکرٹری نور محمد خان، عبدالعزیز،سید نبی نے کرانی کلی جانداد، نیوہزارہ ٹاؤن باآختر یونٹ،ضلعی معاونین رحمت اللہ صابر، دوست محمد ہنہ وال اور فیاض صاحب، محمد ولی نے ترین شارکے علاقائی ایگزیکٹو، علاقائی کمیٹی اور سورینج کے علاقائی ایگزیکٹو، ضلعی معاون سیکرٹری قیاس افغان، علاقائی سیکرٹری عبدالرزاق بڑیچ نے شالدرہ علاقائی کمیٹی، علاقائی سیکرٹری نوحصار سمنگلی یونٹ عبدالودود بازئی، لطیف خان بازئی، ملک خان،ولی خان نے نوحصار علاقائی یونٹ، مریانی آباد یونٹ، خیبر یونٹ، شرن یونٹ، ملاخیل یونٹ، شفیع اللہ شہید یونٹ کے اجلاسوں، کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے روز اول سے تمام ملک کے عوام پر یہ واضح کیا تھاکہ ملک پر مسلط نااہل سلیکٹڈ حکومت زر وزور اور بدترین دھاندلی کے نتیجے میں مسلط ہوئی ہے اور اس مسلط حکومت کے خاتمے اور نئے سرے سے ایجنسیوں کی مداخلت کے بغیر آزادانہ،غیر جانبدرانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرنا ہی مسائل کے حل کی جانب حقیقی پیش رفت ہوگی۔ اور ملک کے ہر ادارے نے ملکی آئین کی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینی ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے کروڑوں عوام کی حقیقی جمہوری تحریک ہے جس نے ہر سطح پر بھرپور احتجاج کرکے عوام کو اپنے حقوق واختیارات سے روشناس کراتے ہوئے جمہور کی حقیقی حکمرانی قائم کرنے کیلئے تاریخی رول ادا کررہی ہیں۔اور پی ڈی ایم کی یہی تاریخی جدوجہد ملک میں آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کی خودمختاری اور جمہور کی حقیقی حکمرانی کو یقینی بناکر ملک کو ہر قسم کے بحرانوں سے نکال کر انہیں ترقی وخوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کریگی۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی عہدیدار و کارکن 17نومبر کو پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ اور 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی48ویں برسی کے جلسہ عام میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.