قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش پہنچ گئی
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم ولڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش کیلئے چلی گئی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اس کے علاوہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔