‘زندگی ایک لمحے میں جاسکتی ہے’حمائمہ ملک کی دعاؤں کی درخواست
لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپینڈکس کی کامیاب سرجری کی خبر دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور کہا کہ زندگی ایک لمحے میں جاسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے تصاویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے صحت مندی کی دعاؤں کی درخواست کی۔انہوں نے لکھا کہ زندگی ایک لمحے میں جاسکتی ہے،ہم خود کو بادشاہ مان کر پتہ نہیں کس غرور میں سوتے ،جاگتے،بولتے،ہنستے اور گاتے ہیں،جبکہ سارے جہاں کا مالک ایک لمحے میں سب ہلا سکتا ہے،مٹا سکتا ہے۔