بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز، 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

0 38

لاہور : بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ ٹی 20سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

قومی ٹی 20سکواڈ

بابر اعظم (کپتان)شاداب خان (نائب کپتان)آصف علی،فخر زمان ،حیدر علی ،حارث رؤف ،حسن علی ،افتخار احمد ،عماد وسیم ،خوشدل شاہ،محمد نواز،محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر،سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی ،شاہنواز دھانی،شعیب ملک اورعثمان قادر سکواڈ میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.