بھارت کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ بھارت نے شردل ٹھاکر کی جگہ ورن چکرورتی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔