مداحوں کو خوش کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لاتا ہوں ، اذان سمیع خان

0 37

گلوکار، موسیقار و اداکار اذان سمعیع خان نے کہا ہے کہ مداحوں کو خوش کرنا ان کی زندگی کا مقصد اور وہ ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں۔

حال ہی میں اذان سمعیع خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی جوابات دیے۔

گلوکار نے اپنی فلائیٹ ایک گھنٹے تک ملتوی ہونے کے دوران مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنی عمر سے متعلق بھی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں ان کے کون بہترین دوست ہیں۔

زیادہ تر مداحوں نے ان سے آنے والے میوزک ایلبم سے متعلق سوالات کیے، جس پر گلوکار نے بتایا کہ ابھی وہ اپنے ایلبم ’عشق لا‘ کے گیتوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

گلوکار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’عشق لا‘ کے ایلبم کا اگلا گانا ’ایک لمحہ‘ ہوگا جو جلد ہی ریلیز ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اذان سمیع خان نے واضح کیا کہ ان کی عمر 27 برس ہے اور ان کا اسٹار ’جیمنی‘ (جوزا) ہے، جس وجہ سے ان کی شخصیت میں بھی تخلقیت، حساسیت، جذباتیت اور تنہائی پسند جیسی عادتیں موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.