ایمن سلیم، حرا مانی اور اداکار شہزاد شیخ ’ابنِ حوّا‘ میں ساتھ نظر آئیں گے
اداکارہ ایمن سلیم، حرا مانی اور اداکار شہزاد شیخ نئے آنے والے ڈرامے ’ابنِ حوّا‘ میں ٹیلی ویژن اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔یہ ڈراما مومنہ درید پروڈیوس کر رہی ہیں جبکہ اس کی کہانی ساجی گل نے لکھی ہے اور احمد کامران اس کی ہدایات دیں گے۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں ایمن سلیم، حرا مانی، شہزاد شیخ کے علاوہ ثنا فخر بھی شامل ہیں۔’ابنِ حوّا‘ ڈرامے کے ذریعے اداکارہ ایمن سلیم اپنے ڈیبیو ڈرامے ’چپکے چپکے‘ کے بعد ٹی وی ڈراموں میں واپس آرہی ہیں۔
ایمن سلیم نے اپنے ڈیبیو ڈرامے میں رمیشا عرف مشی نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کا پہلا ڈراما بہت مقبول بھی ہوا تھا۔
انہوں نے ڈرامے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن وہ جلد ہی واپس آگئیں۔