بلوچستان میں نیب عدالت سے پہلا مقدمہ سیشن جج کو منتقل

0 38

کوئٹہ  : نیب آرڈیننس میں دوسری ترمیم کے بعد بلوچستان میں نیب عدالت سے پہلا مقدمہ سیشن جج کوئٹہ کومنتقل کردیاگیا۔نیب آرڈیننس 1999ء میں دوسری ترمیم 2021ء کے بعد نیب عدالت کوئٹہ IIIبلوچستان سے پہلا مقدمہ سیشن جج کوئٹہ کی عدالت کو منتقل کردیاگیاہے یہ مقدمہ ایک سال یعنی 2019سے نیب عدالت میں زیر سماعت تھا نیب قواین میں ترمیم کے بعد نیب جج IIIبلوچستان جناب آفتاب احمدلون نے متعلقہ قوانین کاجائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کو سیشن کورٹ کوئٹہ کی عدالت میں مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری کردئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.