وزیراعلیٰ بلوچستان کا امن و امان کی صورتحال پر کل اعلیٰ سطحی اجلاس طلب
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امن وامان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے امن و امان کی صورتحال پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں چیف سیکرٹری ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ آء جی پولیس ایف سی حکام اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو متعلقہ ادارے امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سیکیورٹی پلان کا جائیزہ لیکر از سر نو مرتب کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن و امان کے قیام میں کوء کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔