قومی کرکٹ ٹیم کی کینبرا آمد، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میںعشایہ

0 30

کینبرا : پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (آج)منگل کوکھیلے گی۔کینبرا میں کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن نہیں ہوگا

 البتہ ہائی کمیشن کی جانب سے گرین شرٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔پاکستاناور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلا گیا تھا جو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتان اظہر علی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی آج صبح لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.