فلم”عشق میراانمول”سٹوریکل،میوزیکل ،رومانوی داستان ہے،صفدرماہی

0 33

لاہور:  معروف فوک گلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے کئی سینئرفنکار،ہدائیتکارگھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں،جنہوں نے ماضی میں شاہکارفلمیں بنا کر پاکستان فلم انڈسٹری کوسہارا دیا تھا،اسی طرح ان دنوں نئی پنجابی فلم ”عشق میراانمول”تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،اس فلم کے ہیرواورفوک گلوکارصفدرماہی نے بتایا کہ ہمارا فلم بنانے کا بنیادی مقصدموجودہ دورمیں ایک معیاری ،میوزیکل فلم بنا کر فلم بینوں کوواپس سینما گھروں کی طرف لانا ہے،اسی مقصدکے تحت ”عشق میراانمول”مکمل رومانوی فلم بنا رہے ہیں،صفدرماہی نے مزیدبتایا کہ اس فلم کوموجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی پربنایا جارہا ہے،انہو ں نے کہا کہ فلم کی ہیروئنزصائم علی،سحرملک پر خوبصورت مقامات پر گیت فلمبندکئے جاچکے ہیں،اس فلم کا خوبصورت میوزک قادرعلی شگن نے ترتیب دیا ہے،فلمسازنعیم خان کی اس فلم کے ہدائیتکارباسوچودھری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.