
کوئٹہ : سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ کی صدارت محکمہ صحت بلوچستان کے اعلی افسران کا اجلاس ای پی آئی کے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت غلام فاروق مری , ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی ، ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر فہیم خان ، صوبائی کوارڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ پروفیسر شبیر لہڑی ، کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز بلوچستان کے سربراہ پروفیسر حنیف مینگل بلمنولوجسٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر فاروق ہوت، کورونا وائرس آپریشن سیل کے سربراہ ڈاکٹر غلام مصطفی ، آپریشن سیل کے ڈاکٹر سرمد سعید خان , ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر منیر گچکی ،ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی ، ڈی ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر صادق ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر داود ریاض ، فوکل پرسن ویکسینیشن ڈاکٹر انجم ضیا ,پی ڈی ایس یو آر کے ڈاکٹر احسان لارک ، ڈاکٹر عابد سعید اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے تمام ہسپتالوں کے ایم ایسز کوہسپتالوں میں 24 گھنٹے بلاتعطل آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی صورتحال ، پلانٹ ،اسٹوریج ٹینک ، آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی اور فلنگ کے طریقہ کار اور آکسیجن کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے تمام ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج و معالجے کے لیے استعمال ہونے والی ایمرجنسی انجکشنز ، ادویات کی موجودگی کے لیے ایم ایسز کو ہدایت جاری کی۔ سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے کہا کہ لیبارٹری ڈیٹا کی بروقت انٹری ، بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریسنگ ، ٹریکنگ اور قرنطینہ کے میکنزم کی رپورٹنگ کی روزانہ کی بنیاد پر موثر نگرانی کی جا رہی ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرے اور محکمہ صحت کی جانب سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔




