اہم خبریںبلوچستان

لاک ڈاون کا فیصلہ مجبوری ہے لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دےرہے ہیں ۔ لیاقت شاہوانی

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے موجودہ صورتحال گزشتہ سال مئی اور جون کی طرح خطرناک ہوگئی ہے ہم نے 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاون کا فیصلہ باعث مجبوری کی ہے موجودہ کورونا کی خطرناک صورت حال میں ہم بار بار تاجر برادری عوام ٹرانسپورٹرز سے ایپل کرررہے ہیں
ہمیں معلوم ہے مکمل لاک ڈاون سے معیشت بھی متاثرہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جب کورونا بڑھے گا تو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگا پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی تک بند رہیں گئے کچھ لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دےرہے ہیں موجودہ وقت میں عبادت میں ایس او پیز کے زریعے کیے جائے پچھے عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں 3سے 4 گناہ اضافہ ہوا اگر اس بار احتیاط نہیں کیا گیا تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی ہےپچھلے لاک ڈاون میں 995 ملین کے راشن صوبائی حکومت نے دیئےاگر کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے بھی بڑھ سکتی ہیں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے کیسز میں اضافے پر سینئر ڈاکٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے چاند رات پر بھی مکمل پابندی ہوگی اس بار عوام سے اپیل ہے عید سادگی سے منائی جائے امید ہے لاک ڈاون کے بعد 16 مئی تک کیسز میں کمی ہوگی مکمل لاک ڈاون 16 مئی تک جاری رہے گا عید کے تعطیلات کا اعلان ہوا ہے عوام گھروں میں رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button