
کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ گلستان کو واپس پھولوں کی سر زمین اور امن وآتشی کا گہو ارہ بنانے کیلئے تمام دستیاب حکومتی وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔ اب حالات بدل گئے ہیں تمام حکومتی اداروں کی خدمات آپ کے لیے ہیں علاقے کی سماجی ترقی ،فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی اور آمن امان کو مزید بہتر کرنے کیلئے عوام حکومتی مشینری کے ساتھ تعاون کریں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ تمام بنیادی ضروریات زندگی آپ لوگوںکو آپ کی دہلیز پر مہیا کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل گلستان کی تعمیر و ترقی کے ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقد ا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محمدطاہر رائے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید ،سیکرٹری کالجز ہاشم خان غلزئی ، سیکرٹری بلیڈ نگز غلام علی بلوچ ، سیکر ٹری تعلیم ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے بھی خطاب کیا ۔ انہوںنے اس موقع پر کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے صوبے میں امن وامان بحال ہو ا ا سے مزید بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہے اس کیلئے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآ مد جاری ہے اور ان کی ٹیم آج ا نہی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے آپ لوگوں میں موجود ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یہاں صحت ،تعلیم ،آبپاشی ،آپ نوشی اور بجلی کی سہو لیات آپ کی دہلیز پر آپ کو میسر ہو ں انہوں نے کہاکہ آپ خو ش قسمت ہیں کہ آپ کی زمین زر خیز ہے یہاں آبپاشی کی سہو لیات کو فراہم کرکے اس خطے کو حقیقی معا نو ں میں گلستان بنایا جاسکتا ہے یہاں پر صوبائی حکومت نے کثیر تعداد میں چھوٹے اور بڑے ڈیمز کی تعمیر پر کام شروع کررکھا ہے جس کے ثمر ات سے آپ سب جلد مستفید ہو سکیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ علاقے میں تعلیم اور صحت کی سہو لیات کی فراہمی کیلئے جو منصو بے شروع کیے گئے ہیں ان میں عمارتیں بروقت مکمل کیے جائیں اس ضمن میں کس قسم کا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
تقریب سے چیف سیکرٹری کے ہمراہ آئے ہو ئے اعلیٰ حکام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں دیگر ترقیاتی امور کے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے حکومتی مشینری بھر پور طور پر کام کررہی ہے اس بارے میں کسی قسم کی سستی وکو تاہی کونہیں آنے دیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہاہے کہ علاقے کی ترقی میں زراعت کو کلیدی کردار دینے کیلئے صوبائی حکومت اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس زرخیز خطے میںآبپاشی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی سے زمینداروںاور کسانوں میں خو شحالی آئے گی بعد ازاں چیف سیکرٹری نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ لیویز ضلعی ہیڈ کو ارٹر اور پولیس تھانے کابھی معا ئنہ کیا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل نے علاقے کے ترقیاتی ماسٹر پلا ن کے حوالے سے بر یفنگ دی ۔




