جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 141واں اجلاس

0 30

کو ئٹہ: جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 141واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی جامعہ کے سینڈیکیٹ ہال میںگزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم مینگل ، ڈین فیکلٹیز، ڈاکٹر محمد طارق ملک،ڈاکٹر منظور احمد خٹک ، ڈاکٹر نسیم اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، ڈاکٹر عمر جان، ڈاکٹر ریحانہ مشتاق، ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ جامعہ کے رجسٹرار ولی الرحمان سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں ایم فل ، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، داخلوں اور امتحانات کا طریقہ کار ، کورس ورک رپورٹ ، تحقیقی مقالہ و موضوعات ، مختلف شعبہ جات کے دو پی ایچ ڈی اور 26ایم فل اسکالرز کوڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کرنے سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارے کو بہتر سمت کی جانب گامزن کرنے کے لئے پالیسی ساز اداروں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ تاکہ تمام معاملات کے حل کو یقینی بنانے سمیت ایک دوسرے کے رائے کو بروء کار لاتے ہوئے مثبت اقدامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دوسروں کی نسبت استاد کی زمہ داریاں مختلف ہیں۔ آج ترقی یافتہ ممالک اورمہذب معاشرے جس مقام پر ہیں وہ سب استاد کی بدولت ہے۔ اور ہمیں انہیں اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یقیناََ جامعہ بلوچستان مشکل دورہائے سے گزر رہا ہے اور اسے اپنی اصل حالت میں لانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاںسرف کرنے ہونگے۔ اور تمام معاملات اصولوں کی بنیاد پر چلائے جائیں گے اور آپ سب کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا۔ اور ہمارا کوئی بھی فیصلہ شروفساد اور نفرت کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔ یقیناََ یونیورسٹی کے حساس معاملے نے ہماری روح کو متاثر کیا ہے اور سرا ٹھا کر جینے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون انتہائی ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.