چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خو بصور تی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

0 32

کوئٹہ23اکتوبر :۔چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خو بصور تی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کیلئے شہرکی روائتی خو بصورتی بحال کرنے کا منصو بہ بنایا ہے جس سے شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کی خو بصورتی کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع کمشنر کوئٹہ ڈویژ ن عثمان علی خان نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر کی خو بصورتی کیلئے مختلف جگہوں پر باغبانی کی جائے اور تفریحی مقامات بنائے جائیں ۔ انہوں نے شہرمیں صفائی اور سیورج نظام کو ٹھیک کرنے کی ہدایت کی انہوں نے میٹر وپولیٹن کا رپوریشن میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر حا ضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے کوئٹہ کی روائتی حسن کو بحال کرنے کے لئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ میٹر وپولیٹن کا رپوریشن کے ملازمین کچرہ اُٹھا نے اور اُسے ٹھکانے لگا نے کا مناسب انتظام وضع کریں ۔انہوں نے کہا کہ پلا سٹک بیگز کے استعمال سے ہمارے پورے ماحول کو خاطرہ لا حق ہے اوران پر پابندی لگانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔چیف سیکرٹری نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میںٹیوب ویلوں کو بجلی سے سولر نظام پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ ان کے منتقل ہونے سے بجلی اور سبسڈ ی کی بچت ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.