وقار یونس نے ٹی 20کرکٹ میں یارکرز کو اہم ہتھیار قرار دیدیا

0 57

فیصل آباد: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹی 20 کرکٹ میں یارکرز کو اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا۔پی سی بی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں وقار یونس نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمین زیادہ ہوشیار اور فٹ نظر آتے ہیں، فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا، فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ہماری نگاہیں ایسے بولرز پر مرکوز رہی ہیں جو فٹ اور موقع کی مناسبت سے اپنے ذہن کو استعمال کرتے ہوئے گیندوں میں ورائٹی لا سکیں۔وقار یونس نے کہا کہ پیسرز کے لیے وائٹ بال کرکٹ خاص طور پر پی ٹوئنٹی میچز میں یارکرز کا موثر استعمال کرنا ضروری ہے، اسپیڈ میں تبدیلی اور درست لینتھ بھی حریفوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.