چاغی ،ایرانی تیل کی بندش سے ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے

0 30

چاغی: ایرانی تیل کی بندش سے ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے،حادثات و واقعات قدرتی طور پر رونما ہوتے ہیں،ہزاروں افراد بے روزگار ہونے سے علاقے پرمنفی اثرات مرتب کریگی، ہزاروں افراد کی معاشی قتل عام کسی صورت قبول نہیں بلوچستان حکومت ایرانی تیل بندش کا فیصلہ فوری طور پرمنسوخ کیاجائے۔ان خیالات کااظہارمینگل ورناتحریک بلوچستان کے چیئرمین میرشبیراحمدمینگل نے ایرانی تیل بندش بلوچستان حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سے بلوچستان میں بیروزگاری کا راج ہیں کوئی فیکٹری کارخانہ صنعت،اور روزگار کے کوئی ذرائیعے نہیں بلوچستان میں بیروزگاری کے شرح میں زبردست اضافہ ہوگالوگ نان شبینہ کے محتاج ہونگے حکومت لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے انکے منہ سے نوالہ چھین رہا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تیل کی بندش سے پہلے ان لوگوں کے لیئے متبادل روزگار کا بندوبست کرتے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اپنی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کے لیئے غریب عوام کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کررہی ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہاکہ بارڈری علاقوں کے لوگوں کا انحصار تیل کے کاروبار پر منحصرہے ہزاروں لوگوں کے چولہے انہی تیل کے کاروبار سے جل رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت ایرانی تیل پر پابندی لگاکر ہزاروں لوگوں کے چولہے بجھا دیئے اور یہ معاشی قتل عام کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حادثات سنگل سڑکوں کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت ان حادثات کو جواز بناکر ایرانی تیل پر پابندی لگا دی۔ حادثات و واقعات قدرتی طور پر رونما ہوتے ہیں ان کو جواز بناکر ایرانی تیل پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں اس فیصلے سے علاقے پر منفی اثرات مرتب ہوگی۔حکومت بلوچستان دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے اورروزروز کے حادثات سے بچنے کے لیئے ڈبل سٹرکیں بنانے پر توجہ دئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.