ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائر، کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو ہرا دیا

0 37

دبئی: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائر میں کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو شکست دے دی۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو بآسانی 81رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائے، ٹونی یورا نے 71رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان اسد والا 48رنزکے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔نمیبیا کی ٹیم 198رنز کے تعاقب میں 17.1اوورز میں 116رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسد والا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایک اور میچ میں کینیڈا نے جرسی کو 53رنز سے ہرایا، کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176رنز بنائے، نتیش کمار نے 36گیندوں پر 83رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ جرسی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17اوورز میں 123رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جونٹی جینر55رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.