فہمیدہ مرزا پاکستان اور آزربائجان درمیان کھیلوں کے شعبہ میں باہمی معاہدہ یاداشت پر دستخط کرنے کیلئے باکو پہنچ گئیں

0 34

اسلام آباد : وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان اور آزربائجان دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے شعبہ میں ترقی کے لئے باہمی معاہدہ یاداشت پر دستخط کرنے کے لئے باکو پہنچ گئیں ہیں۔ ایئرپورٹ پر آزربائجان کے وزیر یوتھ سپورٹس اور آزربائجان میں پاکستانی سفیر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ اراکین اسمبلی جیند اکبر اور سلیم الرحمن بھی ہیں۔ باہمی معاہدے یاداشت پر دستخط کے سلسلہ میں تقریب (آج) پیر کو ہوگی جس میں دونوں ممالک کے وزرا دستخط کریں گے ۔اس معاہدے سے دونوں ملکوں میں کھیلوں کے شعبہ میں فروغ حاصل ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.