صوبا ئی دارالحکو مت کو ئٹہ میں شہر میں آبا دی کے مسلسل اضا فے اور خا ص طو ر سے دہی علا قوں سے لو گو ں کی منتقلی کے با عث شہری سہو لتو ں کی نا پیدی منفی نتیجہ ہے گو رنر بلو چستان
کوئٹہ19 اکتوبر:گو رنر بلو چستان اما ن اللہ خان یا سین زئی نے کہاہے کہ صوبا ئی دارالحکو مت کو ئٹہ میں شہر میں آبا دی کے مسلسل اضا فے اور خا ص طو ر سے دہی علا قوں سے لو گو ں کی منتقلی کے با عث شہری سہو لتو ں کی نا پیدی منفی نتیجہ ہے جسے حل کر نے کیلئے شہر ی منصو بہ بندی اور اس پر منا سب عملداآمد و قت کا اہم تقا ضہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ سر یا ب پر واقع جوڈیشل کمپلیس کی تکمیل کے بعد اس سے مختلف شعبوں کو یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔ جس کے نتیجے میں سریاب اور گردونواح کے علاقے کے عوام کے عدالت سے متعلق مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ا رتفاز ختم ہونے کے باعث ٹریفک اور دیگر مشکلات پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سریاب روڈ پر واقع جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان ہائی کو رٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ، بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ اور صوبائی سیکرٹری ہاشم غلز ئی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز نے پورے سریاب علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات تعلیم، صحت اور صفائی کی ناقص صورتحال سے آگاہ کیا اور نئے گرلز کالج کے قیام کی ضرورت سے آگاہ کیا جس پر گورنر نے پوری یقین دہانی کرائی۔