ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، (آج) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

0 35

دبئی :  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج)اتوار کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، اتوار کو پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نمیبیا اور پاپوا نیو گنی دبئی میں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں کینیڈا اور جرسی کے درمیان کھیلا جائے گا۔تیسرے میچ میں برمودا اور سنگاپور جبکہ چوتھے میچ میں ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.