بھارتی کرکٹ بورڈ کاآئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا

0 33

نئی دہلی:  بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے کونسل کو خط میں لکھاکہ امیتابھ چوہدری آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی بورڈ کے مقررکردہ نمائندے نہیں تھے۔ لہذا کسی بھی فیصلے میں ان کے ووٹ کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، ہم نے انھیں میٹنگ میں شرکت سے منع کردیا تھا تاہم وہ ششانک منوہر کی زیرقیادت عالمی باڈی کی دعوت پر پالیسی فیصلوں میں ووٹنگ کیلیے شریک ہوئے تھے۔سی او اے نے آئی سی سی کو خط میں باورکرایاکہ امیتابھ چوہدری23 اکتوبرکو عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.