ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، پاپوا نیو گنی نے برمودا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

0 31

دبئی :  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیو گنی نے برمودا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 90 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، اسد والا نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ہفتہ کو یہاں دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں برمودا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں 89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ڈیلرے رالینز 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نورمین وینوا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاپوا نیو گنی نے ہدف 10.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، کپتان اسد والا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ٹونی یورا 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اسد والا کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.