ٹریفک حادثہ: کمشنر مکران سمیت چار افراد جاں بحق

0 34

بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں کمشنرمکران ڈویژن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر مکران ڈویژن کوئٹہ سے مکران جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول سے بھری پک اپ ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.