عاطف اسلم کی خوبصورت انداز میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

0 32

اسلام آباد:  معروف گلوکارعاطف اسلم کا اپنی اہلیہ سارا کی سالگرہ کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت اور پیار بھرے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سارا کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے‘ الحمداللہ۔ گلوکار نے کیپشن میں اہلیہ سارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں تمھارا بے حد شکر گزار ہوں کہ تم میری زندگی کی ساتھی بنیں، اور صبر کے ساتھ اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو، سالگرہ مبارک ہو۔ یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارا کی شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.