
پونے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پونے میں جنوبی افریقا سے دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر بیسٹ دوسوچون رنزبنائے۔ اننگ کے دوران کیریئرکے سات ہزار رنز بھی مکمل کرلیے جس میں چھبیس سنچریز اور بائیس ففٹیز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جا رہی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ پانچ وکٹوں کے نقصان پرچھ سوایک رنزبناکرڈیکلیئرڈ کردی۔ میانک اگروال نے ایک سوآٹھ رنزبنائے۔ کپتان ویرات کوہلی کیریئربیسٹ دوسوچون رنزکے اسکور پرناٹ آٹ رہے۔ ویرات کوہلی نے اس شانداراننگ کے دوران کیریئرکے سات ہزاررنزبھی مکمل کرلیے۔ انہوں نے سنگ میل اکیاسی ٹیسٹ کی ایک سواڑتیس اننگز میں عبورکیا اورٹیسٹ کرکٹ میں سات ہزاررنزبنانے والے چوتھے تیزترین بیٹسمین بن گئے۔ویرات کوہلی نے جنوری دوہزارگیارہ میں کنگسٹن جمیکامیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوکیا اورشاندارکیریئرمیں سات ہزارچون رنز چھبیس سنچریز اور بائیس نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کیے۔ انہوں نے بہترین اسکوردوسوچون رنز پونے میں جاری ٹیسٹ میں بنایا۔ کوہلی نے سات ہزاررنز پچپن کی شاندار اوسط سے بنائے ہیں۔ وہ بھارت کے کامیاب ترین کپتان بھی ہیں۔



