اہم خبریںبلوچستان

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے نئے اساتذہ تعینات کیے جا رہے ہیں. بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے ساتھ ہی طلبا و طالبات کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں نئے اسکول قائم کئے جائیں گے. طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جس کے لیے صوبائی حکومت ہر ڈویژنل ہیڈکواٹر میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرے گی تا کہ نوجوانوں کی موثر ذہنی نشونما ممکن ہو سکے. نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہترین معیاری تعلیم سے آراستہ کریں تا کہ وہ مستقبل میں ملک کی کمان صحیح طرح سے سنبھال سکیں. بلوچستان اپنے محل وقوع، جغرافیائی ساخت، قدیم تہذیبی ورثے کی وجہ سے دنیا بھر کیلئے پرکشش خطہ ہے. قدرتی وسائل ہوں یا پھر ثقافتی آثار، قدیم تہذیب ہو یا پھر اخلاقی روایات، بلوچستان کسی جنت نظیر وادی سے کم نہیں ہے رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا 43 فیصد یہ خطہ جہاں آبادی دور دور تک پھیلی ہوئی ہے یہاں ترقیاتی کام کرنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں. موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو جلد سہولیات میسر آ سکیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button