
لاہور: بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل)اتوار سے شروع ہوگا۔تربیتی کیمپ 23اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں جاری رہے گا۔کیمپ کے لیے طلب کردہ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان اور بسمعہ معروف شامل ہیںڈیانا بیگ، فریحہ محمود، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز اور عمیمہ سہیل بھی طلبصبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز کیمپ میں شریک ہونگی۔سری لنکا سے واپسی پر قومی ایمرجنگ خواتین کرکٹرز بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 2ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہوگی،سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔




