بلوچستان کے فرسٹ الیون ٹیم کی قیادت حارث سہیل کریں گے

0

کو ئٹہ:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار اسپنر بائولر اور بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ارشد خان نے قائد اعظم ٹرافی کے لئے بلوچستان کی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے فرسٹ الیون ٹیم کی قیادت قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کریں گے ۔ ٹیم میں چار مقامی کھلاڑی بسم اللہ خان ، تیمور خان ، شہباز خان اور محمد اصغر کے علاوہ فرسٹ الیون میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی یاسر شاہ ، عمر گل اور عماد بٹ شامل ہیں جبکہ بلوچستان سیکنڈ الیون کی قیادت الرحمن کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں عمران فرحت ، اویس ضیاء ، انعام الحق ، عمران بٹ ، شہباز خان ، حسین طلعت، عاقب جاوید ، علی شفیع اور محمد طلحہ، اعظم گھمن ، دائود خان ، ابوبکر اور آصف زاکر شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ارشد خان نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی ٹی 20پاکستان کے لئے 20رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کررہے ہیں جس میں حارث سہیل بلوچستان فرسٹ الیون کی قیادت کریں گے مذکورہ ٹیم میں 4مقامی پلیئرز کھلاڑی بسم اللہ خان ، تیمور خان ، شہباز خان اور محمد اصغر کے علاوہ فرسٹ الیون میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی یاسر شاہ ، عمر گل اور عماد بٹ شامل ہیں جبکہ بلوچستان سیکنڈ الیون کی قیادت الرحمن کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں عمران فرحت ، اویس ضیاء ، انعام الحق ، عمران بٹ ، شہباز خان ، حسین طلعت، عاقب جاوید ، علی شفیع اور محمد طلحہٰ ، اعظم گھمن ، دائود خان ، ابوبکر ،آصف زاکر ، فحاد اقبال ،تیمور علی،گلزار،نئیر عباس،خرم شہزاداورتاج ولی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے ، پچھلے 70سالوں میں بلوچستان سے کوئی ٹیسٹ پلیئر نہیں آیا۔ انڈر 16اور انڈر 19میں بلوچستان کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ارشد خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے بلوچستان سے ٹیلنٹ حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے جن کھلاڑیوں کی سٹرائک ریٹ بہتر تھی ان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ ٹی 20کپ میں جو کھلاڑی اچھا کھیلے گا ان کو اسٹریلیا سے سریز کیلئے سلیکٹ کیا جائے۔ پرفارم کرنے والوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا،کوشش ہوگی آئندہ 60سے 70فیصد مقامی کھلاڑیوں کو بلوچستان ٹیم میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ٹیسٹ میچز کیلئے بھی بلوچستان سے کھلاڑیوں کو موقع دینگے ،پاکستان ٹی20 کپ کیلئے 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.