معاشی پیداوار میں لائیو اسٹاک ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ‘گورنر بلوچستان

0

کو ئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبے کی معاشی پیداوار میں لائیو اسٹاک ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔زراعت اور مالداری کے شعبوں کو جدید خطوط پر استور کرکے ہی ہم اپنے صوبے کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بنا سکتے ہیں ۔لہذا ضروری ہے کہ ہم اکیڈمک سر گرمیوں کوما رکیٹ سے مر بوط کرنے کیلئے جامع مضبوط بندی اور پالیسی وضع کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میںسیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری زراعت قمبر دشتی بھی موجود تھے اجلاس میںکیسوب سینٹر کی کارکردگی اس کے ثمر ات کو دیگر اضلاع تک وسعت دینے اور کیسوب سینٹر کو درپیش مشکلات کا پا ئیدوا ر حل کے حوالے سے شرکاء کی مختلف تجاویز اور سفا رشات کے نتیجے کئی اہم فیصلے کیے گئیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.