
لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے لاہور ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دبئی وطن روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ مکمل کرکے قذافی اسٹیڈیم سے ایئرپورٹ پہنچی، جہاں ٹیم کوسخت سیکیورٹی کے حصارمیں رکھا گیا بعد ازاں نجی ایئرلائن کے ذریعے ٹیم اپنے ملک روانہ ہوگئی۔سری لنکن ٹیم کے پرامن طریقے سے کامیاب دورے کو پزیرائی ملی، اور عالمی کرکٹ کے لیے پاکستان کے دروازے کھل گئے، دیگر ملکوں کے بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کے امکانات ہیں۔اس دورے میں سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں ایک روزہ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ٹی20 سیریز میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا۔




