گوادر میں کھیلوں کی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کا عزم

0

گوادر: حکومتِ بلوچستان کی نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے، کھیلوں کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت ادارہ ترقیات گوادر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی، بہتری اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہا ہے کھیلوں کے میدان نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں، جسمانی و ذہنی نشوونما اور کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ گراو¿نڈ اور بابا بزنجو فٹبال اسٹیڈیم گوادر کے اہم کھیلوں کے مراکز ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں اور سہولیات کی بہتری کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور مقامی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.