کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں نیشن لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہیں کھلائے جانے پر رونالڈو غصے میں پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

بعد ازاں رونالڈو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہورہے اور پرتگال کے کیمپ کو چھوڑ جانے پر وہ سزا کے مستحق ہیں۔

تاہم اب رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی نیشنل ٹیم میں منتخب ہوئے اور ان کا تقریباً23 سالہ انٹرنیشنل دور ختم آج ہوگیا جب کہ رونالڈو نےانڈر 15 سے لے کر نیشنل ٹیم تک 25 سال پرتگال ٹیم کی نمائدگی کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ ریکارڈ 146 انٹرنیشنل گول اسکور کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.