حکومت بلوچستان صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر حاجی نورخان دمڑ

0 35

لورالائی: صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے لورالائی میں آل بلوچستان حاجی نور محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے ،صحت مند سرگرمیاں انسانی صحت کے لیے کافی ضروری ہے ،کھیل انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ،منشیات سے انکار کھیلوں سے پیار ہمارا نعرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے ہمیں بہت سے امیدیں وابستہ ہے ،نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم ان کی ہر فور پر حوصلہ افزائی کریں گے ،بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے ،آج لورالائی میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ،آج میں نوجوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کھیلوں کے حوالے سے ان کے تمام مشکلات کو ختم کریں گے ۔ آخر میں صوبائی وزیر حاجی نو محمددمڑ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے منتظمین کو ایک لا کھ پچا س ہز ار اور ونر اور رنر اپ ٹیموں کو دس دس ہزا ر روپے نقد انعا ما ت دیے۔اور دونو ں ٹیموں کے کھلا ڑ یو ںمیں ونر اور رنر کی ٹر افیاں بھی تقسیم کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.