سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں محب وطن قبائل نے دہشت گردوں کا ناکامی سے دوچار کردیا ہے
کوئٹہ: سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں محب وطن قبائل نے دہشت گردوں کا ناکامی سے دوچار کردیا ہے ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو اب ناکام کریں گے بلوچستان پاکستان کا دل اور محب وطن قبائل پاکستان کا سرمایہ ہیں میلے خوشیوں کی علامت ہوتے ہیں سوئی میں ایسے کامیاب میلوں سے امن پیار محبت کا پیغام سندھ پنجاب سمیت ملک بھر کی عوام کو دیا گیا ہے سوئی میںپہلا کسان زرعی مویشی میلہ سوئی ڈیرہ بگٹی اوچ سمیت گردونواح میں لائیواسٹاک و زراعت کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی اسٹیڈیم میں پہلا کسان زرعی و مویشی میلہ کچھی کینال سوئی کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل ظفر علی جمانی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی ، ونگ کمانڈر ،لیفٹیننٹ کرنل نوید ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عدنان ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل آصف ، کیپٹن ساجد سومرو ، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر کچھی کینال وڈائریکٹر جنرل واٹر منجمنٹ بلوچستان علی رضا جمالی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لااسٹاک ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر میر باز جعفر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ بگٹی دھنی بخش ، قبائلی رہنما میر عطاء اللہ کلپر ، وڈیرہ علی پیر وزئی ،وڈیرہ بختیار خان نوثانی ، وڈیرہ بشیر احمد چھندرازئی ، چیف آف سولنگی سردار عبدالواحید سولنگی ممتاز قبائلی رہنما میر دوران خان کھوسہ ،محکمہ لائیواسٹاک ڈیرہ بگٹی کے ڈاکٹر اعجاز احمد کھوسہ ،سابق ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی ملا محمد عمرانی، انجینئر شہید معراج احمد عمرانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ ممتاز زمیندار ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی ،انجینئر مقبول احمد عمرانی، اسلان ، ٹیکسلا ماڈل فارم کے منیجر شفقت ، فارمر رحیم یار خان راناامیر محمد ، فارمر لیہ انجینئر محمد شہزاد ،ڈاکٹرمحمد یوسف بگٹی ، ڈاکٹر اسد خان بگٹی ،میر صفدد حسین عمرانی ، اللہ ورایا ، محمد عامر ، محمد شریف عمرانی اسسٹنٹ انجینئرزراعت شاہ بگٹی ، فارسٹ آفیسر راجہ خان بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم عزیز اللہ بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکرٹر ریسرچ مانا خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد،سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی سمیت علاقائی عمائدین مالداروں کی بڑی تعداد موجود تھے تقریب سے بریگیڈئیر ذوالفقار علی باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کسان زرعی ومیویشی میلے میں دوردراز سے آئے ہوئے مہمانوں کی شرکت سے سوئی کا یہ میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا آج کا یہ دن انشاء اللہ چھوٹے سے قدم پر شروع ہوا ہے مجھے امید اور دعا ہے کہ میلے خوشیوں سے ہوتے ہیں اور ایسے خوشی اور خوشحالی کے لمحات سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت ملک بھر میں آتے رہیں اور لوگ اسی جذبے وجوش سے آتے رہیں اور پاکستان کو خوشحالی ترقی کی جانب بڑھاتے رہیں آج کا یہ دن ہم سب کے لئے اہم ترین دن ہے یہ پہلا قدم ہے کچھی کینال کے سلسلے میں سوئی رائفل انتظامیہ اور کسان ویلفیئرفاطمہ فاٹلارئیز محکمہ ایری گیش محکمہ لائیواستاک مختلف ادوار میں ورکشاپ وتربیتی پروگرامز سے مقامی کسانوں میں شعور وآگہی فراہم کرنے کے لئے کس طرح زمین کی پیداوار میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ کچھی کینال کو کس طرح استعمال میں لایا جاسکے آج کچھی کینال کے لئے پورے بلوچستان سمیت سندھ پنجاب سے لوگ آئے ہوئے ہیں کہ کس طرح یہاں کے لوگوں کو شعور دیا جاسکے کہ کس طرح فصلیں کون سی لگائی جائے اور کون کون سے جانور پالیں جائیں تاکہ فائدہ اٹھایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ایسے خوشحالی والے کام آگے آئیں گے تو دہشت گردی سے نجات حاصل کرسکیں گے غربت کا خاتمہ ہوگالوگوں میں شعور وآگہی آئے گی ہمیں یہ ضرور سوچنا ہے کہ سوئی ڈیرہ بگٹی کچھی کینال کی صورت میں اللہ کی بہت بڑی نعمت آئی ہے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح سوئی ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں اللہ نے بڑی نعمتوں سے نوازہ ہے اور وہ نعمتوں سمیت کچھی کینال کی نعمت سے آپ اور نسلیوں سمیت پاکستان کے دشمن ہے کسی کو یہ بات پسند نہیں کہ یہاں کے لوگ ترقی خوشحالی کی جانب گامزں ہوں اسی لئے وہ لوگ پیشہ پھنکتے ہیں اور اپنے زیر خرید غلاموں سے یہاں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہے آج سوئی ڈیرہ بگٹی کی عوام پاکستان کے ساتھ ہے دہشت گردی ہار چکی ہے اور امن جیت چکا ہے آج یہ میلہ اس بات کو واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردی کی لعنت ہم نے دور کردی ہے چاہیے ہمارا ملک وقوم کا دشمن کوشش کرے اب وہ کامیاب نہیں ہوسکتا آج سوئی ڈیرہ بگٹی کے محب وطن قبائل پاکستان زندہ باد کو نعرہ لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھی کینال جو پنجاب سے 3سو کلو میٹر چل کر آرہی ہے ایک بندہ بھی اس سے پانی نہیںلے سکتا مگر جیسے ہی یہ بلوچستان میں داخل ہوتی ہے تو پاکستان کے دریاؤں سے پانی کا حصہ بلوچستان حاصل کررہا ہے اس کینال سے 7سے10لاکھ ایکٹر آباد سراب ہوگی جس سے خوشحالی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال سے جو گدو سے نکل کر صحبت پور جعفرآباد جھل مگسی سمیت گردونواح میں خوشحالی آئے آج ان علاقوں میں دہشت گردی کا ناسور موجود ہی نہیں اور لوگوں خوشحال ہوکر اپنی ذندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں روڈ پانی بجلی کی نعمت سے لوگ فائدہ مند ہورہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی ذمے داریوں کو احسا س کریں اور اپنے بلوں کو بروقت جمع کریں انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ گندم کو کچھی کاٹ دیتے تھے اور جہاں کی گندم کپاس کی کوالٹی ملک کے دیگر علاقوں سے بہترین ہے ہمیں یہاں کے لوگوں کو تعلیم تربیت دینی ہے تاکہ لوگ اپنی اس سونے جیسی زمین سے فائدہ مند ہوں یہ ہمارا مقصد بھی ہے انہوں نے کہا کہ آج سوئی پی پی ایل میں 3ہزار بچے اور ایف سی اسکول کالج میں 24سو بچہ تعلیم حاصل کررہا ہے یہاں بچیوں کی تعلیم نہیں دی جاتی تھی اور اب گرلز اسکولوں میں 7سو بچیاں زیر تعلیم ہے جو علاقہ کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی ، قبائلی رہنما میر عطاء اللہ کلپر نے بھی خوب کرتے ہوئے میلے کی افادیت اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔