عمران خان کل چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے
بیجنگ : عمران خان کل چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے،عمران خان کے اس دورے کو زبردست اہمیت دی جا ررہی ہے کیونکہ
صدر شی سے ان کی ملاقات کے بعد چینی صدر بھارت کے دورے پر جائیں گے عمران خان کے دورے کو دونوں حکومتوں میں بڑھتی ہوئی دو طرفہ سٹریٹجک شراکت داری کے پس منظر میں اس کی بڑی اہمیت ہے ،اس دورے میں چین پاکستان اقتصادی راہدار (سی پیک) کے تحت سماجی ،اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ،سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق عمران خان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 8اکتوبر کو منعقد ہونے والے چین پاکستان بزنس فورم میں خطاب کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تجارتی تبادلے اور تعاون کو مضبوط بناناہے تجزیہ کاروں کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت کا ایجنڈا کیا ہے لیکن عمران خان صدر شی جن پنگ سے وسیع موضوعات خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالیہ بحران پر بات چیت کریں گے تاہم ملاقات کا بڑا ایجنڈا سی پیک ، بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبے ، پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کا قیام رہے گا،خان نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں کھل کر بات کی تھی جہاں نئی دہلی میں مقبوضہ کشمیر کے خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور تقریباً 2 ماہ سے لاک ڈائون کی صورتحال ہے، ہانگ کانگ ڈیلی کے مطابق عمران خان کشمیر کیلئے عالمی سفارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنے چینی ساتھیوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ بھارتی وزیر ا عظم نریندرا مودی پر صورتحال تبدیل کرنے کے بارے میں زور دیں تاہم جب سے بھارت اور چین کے درمیان ڈوکلام کا فوجی تنازعہ ہوا ہے یہ توقع کرنا کہ چینی صدر بھارت پرایسا دبائو ڈال سکیں گے ،سفارتی طور پر شاید زیادہ ممکن نہ ہو،عمران خان کے دورے کے بعد چین کے صدر 11اور13 اکتوبر کے درمیان بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں اور اس کے بعد نیپال کا دورہ کریں گے،جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں چینی مطالعہ کے اسسٹنٹ پروفیسر گیتا کوچھار نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کی کوششوں کے باوجود زی مودی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کی بجائے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات پر توجہ مرکوز رہے گی۔