ایران، جاسوسی کے الزام میں گرفتار آسٹریلین جوڑے کی رہائی
تہران: آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریزے پائن نے بتایا ہے کہ ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار آسٹریلین ٹریول بلاگر جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ جوڑا اب واپس آسٹریلیا پہنچ چکا ہے۔ آسٹریلوی شہر پرتھ کے رہائشی جولی کنگ اور مارک فِرکن کو تین ماہ قبل ایرانی حکومت نے جاسوسی کے الزام کے تحت حراست میں لیا تھا۔ ان پر ڈرون کے ذریعے ایک ممنوعہ فوجی مقام کی تصاویر لینے کا الزام تھا۔ یہ جوڑا آسٹریلیا سے انگلینڈ تک کے اپنے سفر کی یاداشتیں سوشل میڈیا پر شائع کر رہا تھا۔ یہ دونوں پاکستان اور کرغیزستان سے ہوتے ہوئے ایران پہنچے تھے۔ ابھی بھی ایک آسٹریلین ایران میں گرفتار ہے۔