وائٹ ہائوس یوکرائنی معاملے کی دستاویزات فراہم کرے، امریکی کانگریس
واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے وائٹ ہائوس سے کہا ہے کہ یوکرائنی معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جن الزامات کا سامنا ہے، ان سے متعلق دستاویزات فراہم کی جائیں۔ ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور اور انٹلیجنس کی کمیٹیوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس ابھی تک اس معاملے میں تعاون سے گریز کر رہا ہے اور متعدد درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے وائٹ ہائوس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اٹھارہ اکتوبر تک متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جمعہ چار اکتوبر کو خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس نے انہیں طلب کر رکھا تھا۔ وہ غیر ملکی دورے پر بتائے گئے ہیں۔