زیارت میں سول سوسائٹی، کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مارچ

0 38

زیارت: زیارت وادی جونیپر زیارت میں سول سوسائٹی، الھجرہ ریذیڈنشل سکول اینڈ کالج اور تعمیرنو پبلک سکول کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مارچ کیا گیا، مارچ کی قیادت ملک جہانگیر خان کاکڑ، میر عالم افغان، مجیب عرفان، شفیق االحسن کاکڑ اور مذمل احمد سارنگزئی نے کی۔ مارچ میں طلبا سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ملک جہانگیر خان کاکڑ نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جونیپر کے جنگلات کی حفاظت یقینی بنایا، جونیپر کے جنگلات کی جس بے دردی سے کٹائی کی جارہی ہے اگر سخت ترین اقدامات کرکے روک تھام نہ کی گئی تو زیارت ایک بنجر وادی بن جائے گی، مارچ سے خطاب کرتے ہوئے میرعالم افغان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے اگر اس پر سنجیدگی سے سوچا نہ گیاتو پوری کائنات میں رہنے کے لیے کوئی جگہ نہ ہوگی، میر عالم افغان نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ پلاسٹک بیگ انتہائی مضر صحت اور آلودگی پھیلانے کا باعث بنتے ہیں، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت کے جنگلات کی کٹائی کی سب سے بڑی وجہ دور دراز علاقوں میں گیس کی سہولت نہ دینا ہے اور حفاظت کے لیے کبھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے، مقررین نے کہا کہ زیارت کے جنگلات بچانے کے لیے دور دراز علاقوں میں فوری گیس فراہم کی جائے اور سخت ترین قوانین اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ مارچ خنڈی سر پلازہ سے شروع ہوکر زیارت کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب زیارت میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر طلبا و شہریوں نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.