کوئٹہ ‘مسافر کوچ سے بھاری مقدار میں بھارتی پان پراک گوٹکا ،کپڑا اور ٹائرزبرآمد

0 51

کو ئٹہ: کسٹم بلوچستان نے سوراب کے علاقے میں مسافر کوچ سے پانچ سو کلو گرام پان پراگ ،گوٹکا،کپڑا ،ٹائرز اور 8ہزار کلوگرام چھالیہ برآمدکر لیاگیاہے ۔کسٹمز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوراب کے مقام پرکسٹم اسٹاف نے ایک پسنجر بس سے 8ہزار کلو گرام چھالیہ، 500کلو گرام انڈین پان پراک گوٹکا ،کپڑا اور ٹائرز برآمد کرکے کوچ کو قبضے میں لے لیاہے ۔واضح رہے کہ سمگلرز گھلے سڑے فروٹس اور سبزیوںکی آڑ میں مسافر کوچز میں اسمگلنگ کی کوشش کررہے ہیں تاہم خفیہ اطلاع پر اسمگلنگ کی ہر کوشش کوناکام بنایاجارہاہے ۔مسافر کوچز کی چیکنگ کے سلسلے میں کلکٹر کسٹم افتخار احمد کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر جمیل بلوچ ، اسسٹنٹ کلکٹر سلیم طاہر کو اسپیشل ہدایات جاری کی گئی تھی جس پر سپرنٹنڈنٹ اسلم خان نے سوراب کے پوسٹ انچارج احمد نواز زہری اور علی لہڑی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچوں سے گزشتہ چند دنوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگل کی جانے والی اشیاء برآمدکرلی ہے ۔بتایاجارہاہے کہ مسافر کوچز سے برآمد کئے جانے والے سامان کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہیں ۔دریںاثناء چیف کلکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی ، کلکٹر پریوینٹو اور ایڈیشنل کلکٹر نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.