بلوچستان
جیکب آباد‘ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 10سالہ بچے جاں بحق

جیکب آباد: جیکب آباد کی تحصیل میں ٹریکٹر کی ٹکر موٹرسائیکل پر سوار 10سالہ بچے جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں بینظیر کانٹے کے مقام پر ٹریکٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 10سالہ بچہ حسنین سرکی فوت ہوگیا جبکہ 2افراد عبداللہ سرکی اور سہنو بروہی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹھل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ۔


