عمران خان 5 لوگوں کو این آر او دے دیں تحریکیں ختم ہو جائیں گی،شیخ رشید

0 38

کراچی:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یقین ہے شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، عمران خان 5 لوگوں کو این آر او دے دیں تحریکیں ختم ہو جائیں ، لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے جبکہ معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ جیل میں ایک بچی سے موبائل پکڑا گیا ہے اور اس سے ساری چیز نکل آئی ہے، ایک صاحبزادی سے جو رابطے تھے وہ سارے ایکسپوز ہو گئے ہیں اور متعلق لوگ اس موبائل پر کام کر رہے ہیں کیونکہ اس میں زبردست انفارمیشن ہے، وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کے 27اکتوبر کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر خوش اسلوبی سے گزرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جب ریلوے میں آئے تھے کچھ نہیں تھا اور سندھ حکومت کو ساری جائیدادیں دینے کو تیار ہیں، ریلوے سے بے گھر ہو نے والوں کو زمینیں دینے کو تیار ہیں لیکن گھر سندھ حکومت تعمیر کرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آرمی، پاکستان کا آرمی چیف اور عمران خان ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ فریڈ ٹرینوں سے اٹھارہ ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے، پرائیویٹ سیکٹر سے بات ہوئی ہے کہ 38 ارب روپے دیں اور تمام فریڈ کی ٹرینیں لے لیں، ہم صرف سروس مہیا کریں گے اور کمرشل ایکٹیویٹی سے باہر ہو جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان پانچ آدمیوں کورہا کر دے تو یہ سب دھرنا دھڑن تختہ ہو جائے گا، عمران خان دھرنے کو قبول کرے گا لیکن ان پانچ لوگوں کو نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے اور نون لیگ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، جبکہ آج بلاول اور زرداری کی سیاست بھی مختلف ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے میں بیٹھے آرہے ہیں اور انہیں ایسا بٹھائیں گے کہ اٹھانے کیلئے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے کہا ہے کہ کھانے اور کنٹینر کا انتظام حکومت کرے، تو وفاقی وزیر کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں کہ مولانا کیلئے کھانے سے پہلے باتھ روم کا بندوبست کر رہے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل اور اٹک میں وزن کم رنے والی مشیں بھی رکھ رہے ہیں۔(اح+م ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.