سنجاوی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کاانعقاد
سنجاوی: سنجاوی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کاانعقاد کیاگیا ، ریلی میںتحریک نوجوان انجمن تاجران سکول کے طلباء اساتذہ نے شریک تھے، ریلی شرگاہ پلے کارڈ بینزاٹھارکھے تھے، جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوئی پیدل مارچ کرتے ہوئے مین چوک پر ریلی کے شرگا سے عبد احمید دمڑ، حاجی ملانظر محمد دمڑ ، ملک آمین دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے اور کزشتہ57 روزسے کشمیر میںکرفیو نافذ کرکے کشمیریوںکوگھروں میںمحصور کررکھاہے، جوانتہائی ظلم وزیادتی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اٹوٹ انگ ہے اورانشاء اللہ بہت جلد کشمیر میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے گا، ہم تمام پاکستانی عوام کشمیریوںکی مالی جانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گئی ہے۔