بلوچستان

وزیر داخلہ بلوچستان سے صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

کوئٹہ:  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوسے صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے ملاقات کی اور انہیں صرافہ ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں عوامی مسائل کے ازالے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تمام ترضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن نعیم رمضان نے کہا کہ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو قانون کی بالادستی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے بطور وزیر داخلہ تعیناتی سے بلوچستان کے عوام و تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تاجر خوش ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے بطور وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو آئندہ بھی بھرپور کاوشوں اور خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔جنرل سیکرٹری نے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی عام آدمی کی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button