بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر کیسکوکی مزید کارروائی ، نادہندگان کے40ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے ملاقات

کوئٹہ: بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر کیسکوکی مزید کارروائی ، نادہندگان کے40ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف مختلف سرکلز میں کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میںکیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت سپیزنڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے دشت کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5زرعی نادہندگان ٹرانسفارمرزاُتاردئیے نیز کچلاک سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرز بلوںکی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے۔ اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ڈھاڈرسب ڈویژن کی ٹیم نے بلوںکی عدم ادائیگی پر 3دیہات کی بجلی منقطع کردی جبکہ ڈھاڈربازارکے علاقے میں 21گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے برقی کنکشنز بھی منقطع کئے گئے۔ سبی سب ڈویژن نے 41گھریلو، 26کمرشل اور متعدد سرکاری نادہندگان کے برقی کنکشنز بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ سبی شہرمیں نادہندگان سے موقع پر 2لاکھ روپے بقایاجات کی مد میں وصول کئے گئے۔ کیسکولہڑی سب ڈویژن نے کارروائی کے دوران 5غیرقانونی ٹرانسفارمر اُتار کر قبضے میں لے لئے جبکہ بھاگ سب ڈویژن میں عدم ادائیگی پر 15کمرشل صارفین کے کنکشنز منقطع اور4دیہات کے ٹرانسفارمرسے جمپر کاٹ دئیے گئے نیز گنداواہ میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کیسکوٹیم نے 10زرعی نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے اسی طرح کیسکوسوئی سب ڈویژن نے بلوںکی عدم ادائیگی پر 4ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرکے جمپرز کاٹ دئیے ۔علاوہ ازیں کیسکوخضدارسرکل کی زیرنگرانی کانک سب ڈویژن کی ٹیم نے 6زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمراُتاردئیے ۔ قلات سب ڈویژن نے مختلف دیہاتوں اور زرعی نادہندگان کے 7ٹرانسفارمرجبکہ کیسکومنگچر سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزاُتاردئیے۔ اس کے علاوہ پشین سرکل کی ٹیم نے پشین کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرکے 10زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے اسی طرح کیسکوقلعہ عبداللہ سب ڈویژن نے کارروائی کے دوران بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر 2دیہات کے ٹرانسفارمرزجبکہ 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے ۔واضح رہے کہ نادہندگان کے خلاف کیسکوکی مختلف ٹیمیں بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے اور اس سلسلے میں تمام سرکاری ،نجی اور زرعی نادہندگان کو بجلی بلوںکی ادائیگی کیلئے نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے ہیں لہٰذا تمام نادہندہ صارفین اپنے ذمہ بقایاجات کی فوری طورپرادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر نادہندگان کی بجلی منقطع ہونے یا مزید کسی بھی نقصان اور زحمت پر کیسکوذمہ دارنہیں ہوگی۔


