انجمن تاجران بلوچستان کے رہنمائوں کی بلوچستان فورڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی کمیٹی سمال انڈسٹریز اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی پرزور الفاظ

0 27

کو ئٹہ:  انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا ،جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین ، حاجی عاشق اچکزئی ، فاروق شاہوانی نصرالدین کاکڑ ، حاجی اسلم ترین ، یعقوب شاہ کاکڑ ،غلام مہدی اور دیگر عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ژوب اور لورلائی میں بلوچستان فورڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی کمیٹی سمال انڈسٹریز اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ہوٹل مالکان پہلے ہی گذشتہ چارماہ سے لاک ڈائون کی وجہ سے شدید پریشانی اور بدحالی کا شکارہیں اور لاک ڈائون میں ایس او پیز دکان بند کرنے کے ٹائمنگ کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر دکانداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا تھا چھوٹے چھوٹے ریڑی والوں کو تین سو سے پانچ سو جرمانہ کیا جاتا رہا اور اب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے بیکری اور دیگر اشیائے خورد ونوش والوں کو بیس ہزار سے چالیس ہزار روپے کی رسیدیں پکڑا کر دکانداروں کے اوسان خطا کردئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب وہ دور گذرگیا جب تاجر بے یار ومددگار تھے جس کا جو جی میں آتا تاجروں کے ساتھ وہ برتا ئوکرتے اب بلوچستان کی تاجر برادری انجمن تاجران بلوچستان کے پلیٹ فارم پر صدر رحیم آغا کے قیادت میں متحد ہیں کسی بھی شہر قصبہ کے تاجر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ۔ بیان میں تمام محکموں بالخصوص بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام سے جرمانے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالنا چاہتے ہیں جلد متعلقہ محکموں کے اعلی آفیسران سے ملاقات کی جائے گی ژوب میں اے ڈی سی کی جانب سے جرمانوں کے خاتمہ اور آئندہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو بلاوجہ تنگ نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد آج بروز اتوار ژوب میں ہونے شٹرڈائون ہڑتال موخر کردی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.